کراچی: پی ٹی آئی کی سابق رکن سندھ اسمبلی طاہرہ عرف دعا بھٹو نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے راہیں جدا کرلی ہیں۔کراچی کی عدالت نے دعا بھٹو کی حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست منظور کرلی ہے۔
خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ نے 2018 میں دعا بھٹو سے دوسری شادی کی تھی، دعا بھٹو نے 2022 میں حلیم عادل سے خلع کی درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے، اور بچے کے اخراجات سے متعلق سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
دعا بھٹو کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ حلیم عادل شیخ مجھے اخراجات ادا نہیں کررہے تھے لہٰذا ان کے ساتھ میں مزید زندگی نہیں گزارنا چاہتی اور حلیم عادل میرے بیٹے کو بھی کسی قسم کے اخراجات ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
خلع کے دعوے میں دعا بھٹو نے کہا کہ 10 ستمبر 2019 کو ہمارا بیٹا کامل حلیم پیدا ہوا، حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا، حلیم عادل شیخ کی پہلی بیوی اور بچے میری زندگی میں مداخلت کرتے ہیں
تبصرے بند ہیں.