جے یو آئی اپوزیشن کاحصہ ہے اور رہے گی:مولانا فضل الرحمان

92

اسلام آباد:جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے  جے یو آئی اپوزیشن کاحصہ ہے اور رہے گی۔

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب دیر گئے تک ملاقات  ہوئی۔اس ملاقات میں سیاسی امور اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔محمد علی درانی نے اپنے سیاسی رابطوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اپوزیشن کاحصہ ہے اور رہے گی، جمہوریت سے متصادم قانون سازی میں حکومت اپوزیشن کی کسی جماعت کی حمایت نہیں لے سکے گی۔فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کا دیا اقتدار چاہیے لیکن آئندہ کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہمیں صرف وہ اختیار چاہیے جو عوام نے دیا ہو، عوام کا دیا اقتدار چاہیے لیکن آئندہ کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

 

محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں، آپ ہمیشہ سیاسی روایات اور جمہوری اقدار کےامین رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.