گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا

67

واشنگٹن: معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ٹیلر سوئفٹ نےصدارتی مباحثے کے بعد سوشل میڈیا پر کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ میں   کملا ہیرس کو ووٹ دوں گی۔

یاد رہے کہ امریکہ میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہونی ہے جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جب کہ ری پبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔

تبصرے بند ہیں.