تربت میں دھماکہ ،5افراد زخمی

99

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں  مین روڈ پر دھماکا 5 افراد زخمی  ہو گئے  ۔

 

ذرائع کے مطابق پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

 

پولیس حکام کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے  ،دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہاہے۔

 

ترجمان حکومت بلوچستان کی تربت بم دھماکے کی مذمت ، صوبائی حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تبصرے بند ہیں.