پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریوں کا معاملہ، سپیکر کا بڑا ایکشن

95

اسلام آباد : پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریوں پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بڑا ایکشن ، 5 سکیورٹی اہلکار معطل کر دیے ۔

 

ذرائع کے مطابق سکیورٹی میں غیرذمہ داری پر سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 اہلکاروں کو معطل  کیا گیا ہے ۔

 

ذرائع کےمطابق سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف سمیت  3 جونئیر اسسٹنٹ سکیورٹی عبیداللہ ، وحید صفدر، محمد ہارون  شامل ہیں جنہیں  4ماہ کے لیے معطل کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ  گزشتہ روز  سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیا تھا اور  پروڈکشن آرڈر کے ذریعے آئی جی اسلام آباد کو تمام گرفتار ارکان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.