ریاض : سعودی عرب نے 12 سال بعد شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق کہا گیا ہےکہ اس تقریب میں شامی حکومت کے عہدیداروں، سفارتکار، اہم شخصیات اور سکالرز نے شرکت کی۔
سفارتخانے کے قائم مقام ناظم الامور عبداللہ الحارث نے اس موقع پر کہا’ یہ دن سعودی عرب اور شام کے دررمیان تعلقات کی تاریخ کا اہم لمحہ ہے‘۔
ان کا کہنا تھا’ سفارتخانہ اور اس کا عملہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانے خواہاں ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے شام میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا اور 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے ایک سال بعد مارچ 2012 میں اپنے تمام عملے کو واپس بلا لیا تھا۔ جبکہ شام نے گزشتہ سال ریاض میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا تھا۔
تبصرے بند ہیں.