پشاور:پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے۔
وزارت قانون وانصاف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ججز کی تعداد بڑھا نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا بل بھی پیش کر دیا گیا۔خیال رہے کہ حکومتی رکن کے بل میں ججز کی تعداد بڑھا کر 23 تجویز دی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.