کیلیفورنیا:ایپل نے ابھی ابھی تک کے سب سے پتلے ڈیزائن کے ساتھ ایپل واچ سیریز 10 کا اعلان کیا ہے- یہ ڈیزائن سیریز 9 سے 10% پتلا ہے اور اب تک کا سب سے بڑا ڈسپلے رکھتا ہے۔
ایپل کے چیف آپریٹنگ آفیسر جیف ولیمز نے اس ماڈل کو متعارف کرایا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اب تک کا سب سے بڑا پہننے کے قابل ڈسپلے بنایا ہے‘-
ایپل واچ ٹین کا ڈسپلے ایپل واچ الٹرا سے بھی بڑا ہے اور اس میں 30% زیادہ سکرین ایریا ہے۔ اس میں پیغامات، میلز یا خبروں کے لیے سمریز کی ایک اضافی لائن بھی نظر آئے گی۔
سیریز 10 ڈسپلے کسی بھی زاویے سے دیکھنے پر 40% تک روشن ہو گا۔ ڈسپلے پہلے کی طرح ایک منٹ میں ایک بار اپڈیٹ ہونے کی بجائے ہر سیکنڈ اپڈیٹ ہوا کرے گا۔
ایپل نے جیٹ بلیک کلر میں ایپل واچ کے لیے پہلی بار چمکدار ایلومینیم فِنش بھی متعارف کرایا ہے۔ اسے سلیکون نینو پارٹیکلز کا استعمال کرتے ہوئے پالش کیا گیا ہے۔
اس کی دیگر خصوصیات میں صارفین اب میوزک اور ویڈیوز اپنی واچ پر دیکھ اور سن سکیں گے۔ اس واچ کی واٹر رسسٹسنز بھی 50 میٹر تک بڑھا دی گئی ہے اور فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی مہیہ کی گئی ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی واچ ٹین کو تیس منٹ میں 80 فیصد تک چارج کر سکیں گے۔’
دوسری جانب سٹین لیس سٹیل کی جگہ اس بار ایپل نے واچ ٹین کے لیے پولیش ٹائٹینیم متعارف کروایا ہے جس میں نیچرل، گولڈ اور گرے رنگ شامل ہوں گے۔
ایپل واچ ٹین میں صارف ایپل انٹیلی جینس کا استعمال بھی کر سکیں گے اور یہ انہیں سلیپ اپنیا جیسے طبی مسائل کی نشاندہی کرنے میں بھی مدد دے گی۔
واچ او ایس 11 پر آپریٹ کرنے والی واچ ٹین صارفین کو 18 گھنٹے کا بیٹری بیک اپ فراہم کرے گی۔ اس واچ کی قیمت 399 امریکی ڈالر سے شروع ہو رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.