پی ٹی آئی سانحہ 10 ستمبر کبھی نہیں بھولے گی: بیرسٹر گوہر

49

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ  پی ٹی آئی سانحہ 10 ستمبر کبھی نہیں بھولے گی۔ڈسچارج ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ   پی ٹی آئی سانحہ 10 ستمبر کبھی نہیں بھولے گی۔ 10 ستمبر پاکستان کی جمہوریت کا سیاہ دن مانا جائے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ پولیس نے مجھے تحویل میں لیا اور مقدمات سے متعلق پوچھ گچھ کی۔انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے بتایا مجھ پر کوئی مقدمہ نہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  میں  نے پارلیمنٹ میں خود گاڑی سے باہر آکر گرفتاری دی، ہمارے لوگوں کو نقاب پوشوں نے گرفتار کیا، لوگوں کی گرفتاری کو ہم پارلیمان پر حملہ سمجھتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے گرفتار کرکے تھانےمیں رکھا گیا، بعد میں مجھے بتایا گیا کہ آپ کی گرفتاری مطلوب نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کے باوجود ہم پارلیمان میں رہے، ہم پارلیمان میں عوام کی اصل نمائندگی چاہتےتھے۔

تبصرے بند ہیں.