وزارت اطلاعات ایک نئی فلم تیار کرنے کا سوچ رہی ہے جس کا نام ہو گا ’میں لاہور نہیں جاؤں گا:عطا تارڑ

49

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کاکہنا ہے کہ  وزارت اطلاعات ایک نئی فلم تیار کرنے کا سوچ رہی ہے جس کا نام ہو گا ’میں لاہور نہیں جاؤں گا۔  عطا تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات ایک نئی فلم تیار کرنے کا سوچ رہی ہے جس کا نام ہو گا ’میں لاہور نہیں جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا سانپ سونگھ گیا کہ 3، 4 لوگوں کے علاوہ کسی نے یہاں آنے کی جرأت ہی نہیں کی، نفرت اور انتقام کی سیاست سے پہلے بھی انہیں منع کرتے تھے، انہیں سمجھاتے تھے کہ سنبھل کر چلیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کو چاند رات کو ہسپتال سے جیل بھیجا گیا اور کہا گیا کہ ان کے بھائی کو اذیت پہنچے، مریم نواز کی ایک کیس میں ضمانت ہوئی تو دوبارہ ان کے والد نواز شریف کے سامنے مریم نواز کو گرفتار کیا گیا، یہ آج کس بات کو روتے ہیں، علی امین گنڈا پور نے ناکام جلسے کا غصہ اداروں اور مریم نواز کے خلاف نکالا، جو زبان استعمال کی گئی اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.