جب آپ کہیں گے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں تو اس کا کیا ری ایکشن آئے گا:خواجہ آصف

24

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  جب آپ کہیں گے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں تو اس کا کیا ری ایکشن آئے گا۔خواجہ آصف نے اقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرنے ہوئے کہا کہ جب آپ کہیں گے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں تو اس کا کیا ری ایکشن آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پرسوں پاکستان کے وجود اور فیڈریشن کو چیلنج کیا گیا۔ اس کے بعد آپ کیا توقع رکھتے ہیں۔ یہ جب بھی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں فوج سے بات کرنی ہے۔ یہ سیاسی ڈی این اے کا مسئلہ ہے۔ جب فوج نے آپ کو لانچ کیا ہو تو اپ بار بار ان کے پاس جاتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ کیا پاکستان کا باوجود ایک شخص سے نتھی کیا جاسکتا ہے، یہ کہتے ہیں کہ پختونوں کا لشکر لے کر پنجاب پر حملہ آور ہوں گے۔انہوں نے جلسے میں جو زبان استعمال کی، اس پر صحافیوں نے بھی احتجاج کیا، پرسوں پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، پی ٹی آئی نے اتوار کو پاکستان کا وجود چیلنج کیا، انھیں اپنے رویےدرست کرنا ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ علی محمدخان صرف رنگ بازی کررہے ہیں، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ وفاق کو للکار رہاتھا، وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو رہاکرانے کیلئے15دن کا کہا،13دن باقی،آئیں ہم انتظار کررہے ہیں، ہم اٹک کے پل پران کا انتظارکریں گے۔

تبصرے بند ہیں.