پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں، سپیکر نے کارروائی کا اعلان کردیا

155

اسلام آباد:  سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

 

سپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز کے واقع پر کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات جو پارلیمنٹ میں ہوا ہے میں اسے تیسرا حملہ سمجھتا ہوں، اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، کل کے واقعہ کی تمام فوٹیجز طلب کی ہیں، اس معاملے کو ہم سنجیدگی سے دیکھیں گے، حقائق اور فوٹیج دیکھنے کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔

 

اس حوالے سےسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے چیمبر میں اجلاس طلب کر لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تمام پارٹیوں کے اراکین شریک ہوں۔

تبصرے بند ہیں.