پی آئی اے کی دبئی سے پشاور آنے والی پرواز میں فنی خرابی، واپس اتار لیا گیا

180

اسلام آباد : پی آئی اے کی دبئی سے پشاور آنے والی پرواز میں فنی خرابی  کےباعث طیارے کو واپس اتار لیا گیا  ہے۔

 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی کے 284 نے صبح 9 بجے پشاورپہنچنا تھا ۔ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر فنی خرابی کے بعد طیارے نے 50منٹ بعد واپس لینڈنگ کر لی ۔

 

ذرائع کا کہنا ہےکہ دبئی ایئرپورٹ پر طیارے کی فنی خرابی دور کی جارہی ہے جبکہ  مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا ۔

تبصرے بند ہیں.