"کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئی ۔۔۔”،بے پناہ محبت کرنیوالا جوڑا68 برس ساتھ گزار کر ایک ہی روز دنیا سے رخصت ہوگیا

341

ندن:بے پناہ محبت کرنیوالا جوڑا ایک ہی روز چل بسا۔برطانوی جوڑے  نے شادی کے بعد ناصرف ایک ساتھ 68 بہاریں دیکھیں بلکہ دونوں اس دنیا سے رخصت بھی ایک ہی روز ہوئے۔

89 سالہ این بیومونٹ اپنے شوہر فرینک کے ساتھ کیئر ہوم میں رہائش پذیر تھیں، رواں برس 19 اگست کو این بیومونٹ غیر متوقع طور پر چل بسیں  جس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کے شوہر فرینک بھی دنیا سے چل بسے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرینک کی عمر  91 سال تھی اور وہ ڈیمینشیا کا شکار تھے، برطانوی جوڑے نے اپنے آخری لمحات ویسٹ یارکشائر کے قریب واقع کیئر ہوم میں گزارے  جہاں دونوں ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کے سبب مشہور تھے۔

جوڑے کے بیٹے نے  غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ والدین  نے  68  برس ایک ساتھ گزارے اور ان کی زندگی کاخاتمہ بھی ایک ساتھ ہوگیا۔ یہ ہم سب کےلیے ناقابل فراموش ہے۔

تبصرے بند ہیں.