کراچی : پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کے لباس اور انداز کو دیکھ کر کہاجارہا ہے کہ وہ بالی وڈکی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نقل کررہی ہیں۔ اداکارہ سونیا حسین کے رد عمل نے نقادوں کو خاموش کردیا۔
سونیا حسین نے اپنی کچھ تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر پوسٹ کی تھیں۔ان تازہ تصاویر میں، وہ ایک سفید اور سیاہ پولا ڈاٹ ٹاپ اور بلیک سکرٹ میں ملبوس نظرآ رہی ہیں۔ان تصاویرمیں انہوں نے مختلف سن گلاسز بھی پہنے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ان کا موازنہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ شروع ہوگیا۔
اس پر سونیا حسین نے کہاکہ ہر اداکارہ کا اپنا الگ انداز اور شخصیت ہوتی ہے، اور ان کا کوئی بھی ملبوسات یا سٹائل کسی مخصوص اداکارہ کی تقلید نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ذاتی تشخص چاہتی ہیں۔ اور خود کی منفرد شناخت بنانا چاہتی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.