کارساز حادثہ کیس،ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد

25

کراچی:کارساز حادثہ کیس میں  کراچی کی مقامی عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزمہ کے خلاف پولیس کی جانب سے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کار ساز حادثے میں ملزمہ نتاشہ کی جانب سے منشیات کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت سماعت کی۔سٹی کورٹ نے  منشیات کیس میں ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کی۔

وکیل نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت میں اہم شواہد کو نظر انداز کیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف پولیس کی جانب سے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.