ایم پاکس کے 4 مریض صحتیابی کے بعد قرنطینہ سے فارغ

29

پشاور: ایم پاکس کے 4 مریض صحتیابی کے بعد قرنطینہ سے فارغ کردیے گئے ہیں۔

 

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس ( منکی پاکس) کے چاروں مریضوں کے صحتیاب ہونے اور ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں قرنطینہ سے فارغ کردیا گیا۔

 

محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ جو مریض سروسز ہسپتال اور گھروں میں قرنطینہ میں تھے، ان کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا ہےجبکہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور طورخم پاک افغان بارڈر پر مسافروں کی اسکریننگ معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

تبصرے بند ہیں.