اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہےکہ علی امین نے کل جلسے میں بڑھکیں ماریں، وہ دوسرا 9مئی کرنا چاہتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے ا سلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین نے کل جلسے میں بڑھکیں ماریں، وہ دوسرا 9مئی کرنا چاہتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین کو جو نہیں مانتا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، 9 مئی میں ملوث لوگوں کے خلاف ہونی چاہیے ، ہم سپیڈی ٹرائل نہیں کر سکے۔گورنر خیبرپختونخوا کاکہنا تھا کہ کے پی کے جنوبی اضلاع میں حکومتی رٹ نہیں ، دہشتگردی کی اکثریت واقعات وزیر اعلیٰ صاحب کے ضلع میں ہورہی ہیں یا تو وزیر اعلیٰ بات نہیں کرسکتا یا دہشتگردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی میں امن و امان بحال نہیں کر سکا ، وزیر اعلیٰ کے پی اعتماد کھو چکا ہے وہ صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ فوری طور پر کے پی کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلائیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے ، پیپلز پارٹی نے کبھی تشدد کی بات نہیں کی ، سیاستدانوں کا احتساب آسان ہوتا ہے ججز اور جرنیل کا احتساب کون کرے گا۔
تبصرے بند ہیں.