نائیجیریا میں آ  ئل ٹینکر کو حادثہ ، 48 افردا ہلاک متعدد زخمی

27

میڈوگری:نائیجیریا میں آ  ئل ٹینکر کی ٹرک سے ٹکر کے بعد زوردار دھماکے کے نتیجے 48 افردا ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق  نائیجیریا کے وسطی علاقے میں آئل ٹینکر ایک گاڑی سے ٹکرایا اور دھماکا ہوا۔اسٹیٹ ایمرجینسی منیجمنٹ نے بتایا کہ آئل ٹینکر مسافروں اور مویشیوں کو لے کر جانے والی ایک گاڑی سے ٹکرایا اور اس حادثے کے نتیجے میں دیگر کئی گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔

حکا م کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 48 ہے اور مقامی انتظامیہ جائے حادثہ صاف کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

واضح رہے کہ نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے حادثات معمول ہیں، صرف 2020 میں ایسے حادثات میں ساڑھے 5 سو زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے تھے۔

تبصرے بند ہیں.