اسلام آباد :سپریم کورٹ سے 2 عددکمپیوٹر چوری ہو گئے۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ ڈائریکٹرآئی ٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کا متن میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی میں دو ملازمین کو مشکوک پایا ہے،دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ کے متن کے مطابق 131کمپیوٹر کمرہ نمبر 306میں رکھے گئے تھے جن میں سے2عدد سی پی یو بمعہ ایل سی ڈی غائب ہوگئے۔چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز کی مالیت 6 لاکھ روپے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کا مقدمہ درج ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.