اسلام آباد : چیئرمین پاکستا ن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے (پی پی پی )کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے قانونی و آئینی ماہرین شریک ہوں گے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں صدر کی طرف سے واپس بھیجے جانے والے مجوزہ بل رکھے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.