حیدر آباد:مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 4 سے زائد ٹکڑے ہونے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹکڑے ٹکڑے ہونے جارہی ہے، 4 گروپ تو پہلے ہی بن چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین جانے سے پہلے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے خراب کرکے گئے۔
کھئیل داس کوہستانی نے مزید کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کے سائن سے 102 دہشت گردوں کو چھوڑا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، جب ہماری حکومت آئی تو مہنگائی 23 فیصد تھی آج 9فیصد پر آگئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.