او میرے سونارے سونارے دے دوں گی جان جدا مت ہو نا رے،آشا بھوسلے 91 برس کی ہو گئیں

34

سریلی، میٹھی اور کھنکھتی ہوئی آواز سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے 91 برس کی ہو گئیں

 

طویل کیریئر میں انہوں نے 12ہزار سے زائد نغمے گائے ہیں۔آشا جی کو ان کے طویل کریئر کے دوران سب سے زیادہ سات بار بہترین خاتون پلے بیک گلوکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ بالی وڈ کا اہم ترین دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں جب کہ موسیقی کی تاریخ میں سب سے زیادہ گیت گانے کا ریکارڈ بھی انہی کے نام ہے۔

 

کہ انہوں نے بھجن گائے، پاپ گیت گائے، غزلیں گائیں، قوالیاں اور لوک گیت گائے، روایتی کلاسیکی گیت گائے، یوں کہہ لیجیے کہ ہر طرز کے گیت گائے جو ہر عمر اور ہر عہد کے سامع کے لیے ہیں کہ ان کے فن کو زماں و مکاں کی حدود میں مقید نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرے بند ہیں.