مہنگائی میں کمی ہوئی،مزید ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں :مریم نواز

94

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈیرہ غازی خان سے لاہور واپس آتے ہوئے چائے کے ڈھابے پر رک گئیں۔

 

وزیراعلیٰ پنجا ب نے ڈی جی خان میں بچوں کے نیوٹریشن پروگرام کی افتتاحی تقریب سے واپسی پر سڑک کنارے ڈھابے پر رک کر وہاں پر موجود چارپائی پر بیٹھ کرشہریوں سے گفتگو  کی۔

 

مریم نوازکو چائے پیش کی گئی، شہریوں نے انہیں  بجلی کے بل دکھائے اور 14 روپے فی یونٹ کمی پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے، آپ نے بجلی بل کم کرکے غریبوں کی دعائیں لی ہیں۔

 

اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو آپ کے بلوں کی بہت فکر ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور میں آپ کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، مہنگائی میں کمی ہوئی، آٹا، چینی، گھی، دالیں اور سبزیاں سستی ہوئی ہیں، مزید ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.