قلات :سیکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف کارروائی6اور7ستمبر کی شب کی گئی، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔
جبکہ ہلاک ہونیوالے دہشتگردسیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز امن دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں ، بلوچستان میں ترقی اوراستحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کی صبح 4 خوارج کے ایک گروپ نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے خودکش جیکٹس ، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔
تبصرے بند ہیں.