"اراکین پارلیمنٹ قومی ایجنڈا ترتیب دیں”، چودھری شجاعت حسین کی سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے اہم شخصیات سے ملاقاتیں
اسلام آباد: چودھری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہوگئے۔ انہوں نے اہم شخصیات سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کے لیے ایک ہوجائیں، پارلیمنٹ مسائل سے نکلنے کیلئے قومی ایجنڈا ترتیب دیں۔
سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے سابق صدر وسیم سجاد، مشاہد حسین سید، محمد علی درانی سمیت اراکین پارلیمنٹ نے ملاقاتیں کیں، سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، پارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسائل سے نکلنے کیلئے قومی ایجنڈا ترتیب دیں۔ سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں، قومی رہنماؤں کو سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے آگے آنا چاہیے اراکین پارلیمنٹ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسائل سے نکلنے کے لیے قومی ایجنڈا ترتیب دیں۔
تبصرے بند ہیں.