پر امن اجتماع اور امن عامہ ایکٹ ،سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور

15

اسلام آباد: پر امن اجتماع اور امن عامہ ایکٹ ،سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور  ہوگیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا کی غیر حاضری پر سپیکر بر ہم ہوگئے اور اجلاس ملتوی کرتے ہوئے چیمبر میں چلے گئے۔بعد ازاں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کی آمد کے بعد اجلاس کا باقاعدہ ہوا۔

اجلاس کے دوران بیرسٹر دانیال چوہدری نے اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے کا بل پیش کردیا۔ اپوزیشن نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے آمرانہ اقدام قرار دے دیا۔

اس پر وزیر قانون اعظم نذیر نے کہا کہ اسلام آباد میں کچھ لوگ جمع ہوجاتے ہیں پورا شہر بند ہوجاتا ہے، ہم نے وفاقی دارالحکومت کو پنجرہ بنا دیا ہے۔بعد ازاں ایوان نے اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے کا بل منظور کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.