سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی اپیل منظور ،نیب ترامیم بحال

11

اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ کی جانب سے نیب ترامیم کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔

 

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل منظور کرلی اور نیب ترامیم کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیاہے۔

 

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں  چیلنج کر رکھا تھا جبکہ عدالت نے تین رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ثابت نہیں کرسکے کہ نیب ترامیم غیر آئینی ہیں۔

 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قراردینے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر مذکورہ فیصلہ پانچ رکنی لارجر بینچ نے 6 جون کو محفوظ کیا تھا۔

 

عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ نے سماعت کی تھی۔ بینچ میں جسٹس امین الدین خان ،جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس حسن اظہر رضوی بھی شامل تھے۔

تبصرے بند ہیں.