سوات: سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے لگنے پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، تا حال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 104 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
تبصرے بند ہیں.