جلسہ ہوکر رہے گا،خیبرپختونخوا کابینہ میں تبدیلی بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہورہی ہے: علی امین گنڈ اپور

18

پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  کاکہنا ہے کہ جلسہ ہوکر رہے گا،خیبرپختونخوا کابینہ میں تبدیلی بانی پی ٹی آئی  کے حکم پر ہورہی ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور   نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ    جلسہ ہوکر رہے گا،خیبرپختونخوا کابینہ میں تبدیلی بانی پی ٹی آئی  کے حکم پر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   جو لوگ سازش کرکے مجھے بلیک میل کررہے ان کو سبق سکھاؤں گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو میں نے نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کی بنائی گئی کمیٹی نے نکالا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی کو یقین نہیں آرہا کہ وہ گورنر بن گیا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ میرے اور بھی بہت کام ہے، صوبے کے معاملات چلانا ہے، صوبے میں امن وامان پر توجہ دے رہا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.