راولپنڈی : ڈی جی آئی ا یس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف پریس کانفرنس کر رہے ہیں ۔
پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی سکیورٹی صورتحال سے جڑے معاملا ت ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک ماہ میں 90 خوارج کوجہنم واصل کیا۔ ان کامزید کہنا تھاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے روزانہ 130 سے زائد آپریشن ہورہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ایک قومی فوج ہے اس کا کو ئی سیا سی ایجنڈانہیں ہے، فوج نہ توکسی سیاسی جما عت کی مخالف ہے نہ ہی طرفدار ہے۔
پاک فوج خود احتسابی کے عمل پر یقین رکھتی ہے اور ہمارا نظا م جا مع ہے۔خود احتسابی کا عمل ٹھو س شواہد پر ہوتا ہے۔
لیفٹینٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے خلا ف باقائدہ فیلڈ کورٹ مارشل کی کارروا ئی جاری ہے ۔
تبصرے بند ہیں.