جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس، سندھ ہا ئی کورٹ نےکراچی یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کردیا

16

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیر کی ڈگری سے متعلق کیس میں جامعہ کراچی کی ان فئیرمینز کمیٹی سفارشات اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

 

عدالت نے کراچی یونیورسٹی کو اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے سے روک دیا ہےاس کے علاوہ ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے تین ہفتوں میں تفصیلی جواب بھی طلب کرلیا۔

 

سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ ان فئیرمیز کمیٹی اورسینڈیکیٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری غیرمؤثر قرار دی تھی جس پرجسٹس صلاح الدین پہنورنے کہا کہ یونیورسٹی نے اب تک کتنے فیصلے کیے ہیں اس قسم کے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ سینڈیکیٹ نےغیرشفاف طریقے سے فیصلہ کیا ہے اس پرجسٹس صلاح الدین پہنورنے پوچھا کہ کب کی ڈگری ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ تیس سال پرانی ہے۔

 

عدالت نے استفسارکیا کہ کس کی درخواست پر یہ سب ہوا ہے؟ کس کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے، یہ کہہ رہے ہیں کہ اسلامیہ لاء کالج نے خط لکھا ہے، اور  درخواست گزاروں کا کیا تعلق ہے اس کیس سے؟ درخواست گزارنے جواب دیا کہ  یہ وکلا کی جانب سے دائر کی گئی ہے، کراچی یونیورسٹی کو اختیارہی نہیں ہے، صرف جوڈیشل کمیشن ہی کارروائی کرسکتا ہے۔

 

جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ یہاں سیاسی باتیں نا کریں۔ کسی کی ڈگری آپ کینسل کررہے ہیں اس کو بلانا چاہیے، اس بندے کو نوٹس دینا چاہیے۔عدالت نے فریقین سے 3 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔

تبصرے بند ہیں.