لاہور : جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن تین روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے ۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اپنے دورہ لاہور میں گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن 7 ستمبر کو گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کل مینار پاکستان جائیں گے۔کانفرنس میں ملک معروف علما اکرام سمیت سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گئیں ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی دیگر مرکزی قیادت بھی آج رات لاہور پہنچ جائے گی۔کل سیکرٹری جنرل جے یو آ ئی مولانا عبدالغفور حیدری جامع مسجد فاروق اعظم مستی گیٹ مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ اردو اور عربی میں دیں گے۔
جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام لاہور کے مختلف مقامات پر گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوتی کیمپس لگا دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس 7 ستمبر بروز ہفتہ کو مینار پاکستان میں منعقد کی جائے گی ۔
تبصرے بند ہیں.