کراچی : ماہرہ خان نے گانے ” لیلیٰ میں لیلیٰ” پر رقص کرکے پرستاروں کو دیوانہ بنادیا۔ ماہرہ نے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو ان کوپرستاروں کی طرف سے تعریفی کمنٹس ملنا شروع ہوگئے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کو ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جہاں سے اسے دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا۔مختصر ویڈیو میں اداکارہ اور ان کے ساتھیوں کو مختلف انداز میں جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے دیسی انداز میں ٹھمکا لگا کر قاتلانہ ادائیں دکھا کر میلا لوٹا۔زیادہ تر صارفین نے ماہرہ خان کی جانب سے جلوے بکھیرنے کو سراہا اور انہیں نہ صرف خوبصورت قرار دیا بلکہ انہیں سپر سٹار بھی کہا۔
تبصرے بند ہیں.