جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ڈیجیٹل میڈیا سے کمزور طبقے کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے:عطا تارڑ

16

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کاکہنا ہےکہ   جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ڈیجیٹل میڈیا سے کمزور طبقے کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں ڈیجیٹل صحافت کی تقریب سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ڈیجیٹل میڈیا سے کمزور طبقے کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے فیکٹ چیک کا نظام متعارف کرایا ہے، وزارت اطلاعات فیکٹ چیک نظام سے لوگوں کو خبر درست یا غلط ہونے کا بتاتی ہے۔ان کامزید کہنا تھاکہ  جدید ٹیکنالوجی معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہم نے لینڈ ریونیو نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا، برطانوی راج کے وقت سے لینڈ ریونیو نظام رجسٹروں پر چل رہا تھا اور یہ ایک بڑا چیلنج تھا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کا مؤثر ترین سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی معلومات کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، جدید ٹیکنالوجی کی بدولت فری لانسنگ کا شعبہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، معاشرے میں انتشار پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے

تبصرے بند ہیں.