محمود اچکزئی اور شاہد خاقان کی اہم ملاقات، اے پی سی طلب کرنے پر اتفاق

29

اسلام آباد:محمود اچکزئی اور شاہد خاقان کی  اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ان دونوں رہنمائوں نے  اے پی سی طلب کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران ملک کو درپیش پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے متعدد تجاویز پر بات چیت ہوئی۔

محمود اچکزئی نے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی۔ ان دونوں  رہنمائوں نے ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور ملک کو بحران سے نکالنے کیلیے مذاکرات کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

تبصرے بند ہیں.