ممبئی :مودی سرکار کی ایک اور کرپشن کا پول کھل گیا، ناکارہ مواد کے استعمال سے شیواجی کا مجسمہ منہدم ہوگیا۔
گزشتہ سال 4 دسمبر کو مودی سرکار کی جانب سے مہاراشٹرا میں مالوان کے قلعے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی تاہم مالوان کے قلعے پر نصب 35 فٹ اونچا لوہے کا شیواجی کا مجسمہ نو ماہ بعد گرگیا۔
سابق وزیر جینت پاٹل نے کہا کہ ریاستی حکومت مجسمے کے گرنے کی ذمہ دار ہے، کیونکہ اس نے مناسب دیکھ بھال نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر کام کے معیار پر توجہ نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے
تبصرے بند ہیں.