پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ، مزید شواہد منظر عام پر آگئے ،خود کش بمبارکی ویڈیو میں اہم انکشافات

120

اسلام آباد: پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ، مزید ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق خارجی  بمبار روح اللہ کی ویڈیو کے بعد افغانستان  کے خوارج  کی پشت پناہی  کےناقابل تردید شواہد سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، کئی بار افغان  حکومت کو آگاہ کیاگیا۔

 

رپورٹ کے مطابق خارجی رو ح اللہ کاکہنا تھا کہ  میں نے خود بھی 10 روز تک خود کش بمبار بننے کی تربیت حاصل کی۔ روانگی سے دو روز قبل اور روانگی کے دن انجکشن لگائے جاتے تھے۔ انجکشن کے بعد نہیں معلوم  ہوتا تھا کہ آس پاس کیا ہورہا ہے.

 

 

 

ان ناقابل تردید شواہد کی موجودگی میں یہ واضح ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی اور فتنہ الخوراج کی پشت پناہی میں استعمال ہو رہی ہے، ان ٹھوس شواہد کی بنیاد پر افغان عبوری حکومت کے کھوکھلے دعوے ایک بار پھر پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.