کابل میں خودکش حملہ ، 6 افراد جاں بحق ، 13 زخمی

11

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خالد زدران نے ایکس پربیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کابل کے علاقے قلعہ بختیار میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، جس سے ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔

 

 

 

ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

 

 

واضح رہے کہ افغانستان میں رواں سال مارچ میں جنوبی شہر قندھار میں بھی خود کش دھماکا ہوا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

افغان دارالحکومت  کابل میں زور دار دھماکہ ہواہے۔  دھماکہ دارالامان مرکزی  شاہراہ پر ہوا۔

 

 

 

اس  بارے میں ترجمان وزارت داخلہ   عبدالمتین کاکہنا ہےکہ    افغان دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکہ ہوا  ہے۔

 

 

یہ دھماکہ دار الامان مرکزی شاہراہ پر ہوا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.