اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہونے کی پیشگوئی کردی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور بالائی/جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور،کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
تبصرے بند ہیں.