بھارت میں فاشسٹ مودی کےدور میں مسلمانوں پرظلم بڑھنے لگا، انتہا پسندوں کا ٹرین میں مسلمان بزرگ پر تشدد، ویڈیو وائرل
ممبئی :بھارت میں فاشسٹ مودی کےدور میں مسلمانوں پرظلم بڑھنے لگا۔ انتہا پسندوں نے ٹرین میں مسلمان بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا ، اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں تمام مذہبی اقلیتوں کو شدید جانی ومالی خطرات لاحق ہیں۔ مسلمان،سکھ، عیسائی یا پھر دلت بھارت میں کوئی اقلیت بھی محفوظ نہیں ہے۔
حالیہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند ہندؤں نے ٹرین میں ایک مسلمان بزرگ کوگائے کا گوشت لے جانے پرتشدد کیا گیا ۔ انتہا پسند ہندؤں نے بزرگ کے ساتھ نہایت بدتمیزی سے پیش آتے ہوئے نہ صرف گالیاں دیں بلکہ تھپڑوں سے مارا ۔
مہاراشٹر کے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ریلوے پولیس (جی آر پی) نے اس کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کی جانب سے معمر شخص پر تشدد کی تصدیق کی گئی ہے۔جی آر پی کے مطابق جل گاؤں ضلع کے رہنے والے 72 سالہ حاجی اشرف منیار اپنی بیٹی کے گھر کلیان جا رہے تھے کہ اگت پوری کے قریب ان کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں نے انہیں اس شبے میں زدوکوب کرنا شروع کر دیا کہ وہ گائے کا گوشت لے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ‘انڈین مسلمز’ ٹرینڈ کر رہا ہے اور ٹرین میں معمر مسلمان پر تشدد اور ہریانہ میں مسلم نوجوان کی ہلاکت سے متعلق ویڈیوز پر لوگ وزیر اعظم مودی کے ’دوہرے رویے‘ پر تنقید کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.