لاہور: پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی آج اہم بیٹھک دوبارہ ہوگی ۔
راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کریں گے جبکہ ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، ملک محمد احمد خان، مریم اورنگزیب اجلاس میں شریک ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کے کمیٹی ارکان اجلاس میں شرکت سے پہلے اپنا اجلاس کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس آج شام گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگا ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو اجلاس بارے آگاہ کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے 25 اگست کو ہونے والے اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گزشتہ اجلاس بے نتیجہ رہا تھا۔
پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کے ساتھ پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرنے میں سنجیدہ نہیں تاہم اس حوالے سے دونوں پارٹیوں نے لائحہ عمل طے کرنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.