‘اسامہ بن لادن کو شہید کہنے والا کس طرح وائس چانسلر بن سکتا ہے؟’، ڈیلی میل کے بعد گارڈین نے بھی بانی پی ٹی آئی کو طالبان کا حمایتی قرار دے دیا

107

لندن:بانی پی ٹی آئی  کے آکسفورڈ  کے چانسلر کےامیدوارہونےپرشدید تنقید جاری ہے۔ برطانوی میڈیا   بھی   بانی  پی ٹی آئی کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر  کیلئے انتخابات  پر شدید تنقید  کررہا ہے ۔رپورٹ  کے مطابق  ممتاز تعلیمی ادارے  کے چانسلر کیلئے  ان کے انتخابات  پر تحفظات کا  اظہار کیاجارہا ہے۔ میل کے بعد   گارڈین میں بھی اس حوالے سے تحفظات کااظہار کیاگیا ہے۔
برطانوی   روزنامہ  ڈیلی میل  کے بعد گارڈین  نے بھی بانی پی ٹی آئی  کو طالبان  کا حمایتی قرار  دیا ہے۔ برطانوی میڈیاگارڈین کےمطابق  اسامہ بن لادن  کو  شہید کہنے  والا کس طرح  وائس چانسلر بن سکتا ہے؟۔ گارڈین میں مزید کہاگیا ہےکہاگیا ہے کہ  خواتین  کے لباس  سے متعلق  غیر ذمہ دارانہ  بیان دینے والا  کیسے اہم عہدے  کا حامل ہوسکتا ہے؟۔

برطانوی میڈیا میں یہ سوال پوچھا جارہا ہے کہ  کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟۔  ماہرین کے مطابق مضمون کے بعد بانی پی ٹی آئی کی امیدواری کے امکانات کو شدید دھچکہ لگا ہے۔

برطانوی اخبار نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے بہترین امیدوار قرار دیا ہے، لیڈی ایلش انجیولینی پہلے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کا اثاثہ ہیں۔ واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لئے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے۔

برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دے دی۔ گارڈین کے مطابق اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتے ہیں۔گارڈین  کے  آرٹیکل  میں سوال اٹھایا گیا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی مدت ایک دہائی کے لیے ہوتی ہے اور چانسلر کو پورے سال خود کو دستیاب رکھنا ہوتا ہے لیکن عمران خان کو 14 سال سزا ہو چکی وہ جیل میں ہیں، دستیاب کیسے ہوں گے۔

واضح رہے کہ   ڈیلی میل    نے اپنی سرخی میں عمران خان کو ڈس گریسڈ  وزیراعظم کا خطاب دیا تھا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کو بانی پی ٹی آئی  کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کیخلاف غم و غصے سے بھری ای میلز اور احتجاجی پٹیشن موصول ہونا شروع ہو گئیں تھیں۔ ڈیلی میل کے مطابق  ان ای میلز میں بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار دیا گیاتھا۔
ڈیلی میل کے مطابق  بانی پی ٹی آئی نے کئی مواقعوں پر طالبان کی حمایت اور ان  کے شدت پسند ایجنڈے کا پرچار کیاتھا۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف یونیورسٹی کو موصول پٹیشن میں اس طرح کے مزید ذاتی اور پبلک مفادات سے متصادم باتوں کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.