نواز شریف کے بغض میں آپ لوگ اندھے، بہرے اور گونگے ہوچکے ہیں:عظمی بخاری

16

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  کا کہنا ہے کہ  نواز شریف کے بغض میں آپ لوگ اندھے، بہرے اور گونگے ہوچکے ہیں۔عظمی بخاری نے میڈیا سے   گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کے بغض میں آپ لوگ اندھے، بہرے اور گونگے ہوچکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جیل میں آپ کے چور، بددیانت اور کرپٹ لیڈر ہیں، مذاکرات اور پاؤں پکڑنے کی ضرورت آپ کو ہے، ہمیں آپ سے بات کرنے یا آپ کا چہرہ دیکھنے کا بھی کوئی شوق نہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس قوم کی جان ہیں، آن بان اور شان ہیں، وہ ملک و قوم کی بات کرنے والے لیڈر ہیں، وہ آپ کے لیڈر کی طرح ملک پر ایٹم بم گرانے کی خواہش کرنے والے نہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الحمدللّٰہ نواز شریف پاکستان واپس آئے، وفاق اور پنجاب میں حکومت بھی بنائی، ان کے بھائی نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ان کی بیٹی پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو گڑھے آپ کا لیڈر کھود کر گیا تھا شہباز شریف ان کو پُر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.