بھارتی بحریہ کا ایک اور خطرناک منصوبہ ، آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ بھارتی بحریہ میں شامل

34

نئی دہلی:بھارت میں بنی دوسری جوہری آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ کو بھارتی بحریہ میں شامل کرلیا گیا۔

گزشتہ 10 سالوں کے دوران بھارتی بحریہ میں 15 سے زائد بڑے حادثات اور آپریشن کی ناکامیاں پیش آچکی ہیں۔بھارتی بحریہ نے شمار حادثات کا شکار رہی ہے ، صرف تین سال کے عرصے میں ، آئی این ایس رنوجے، آئی این ایس رنویر اور آئی این ایس برہمپترا، برہم پترا کلاس گائیڈڈ میزائل فریگیٹ، کو حادثات پیش آۓ ۔

رپورٹ کے مطابق  اس سے پہلے  آئی این ایس اریہانت تکنیکی وجوہات کی بنا پر حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ اریہانت آبدوز میں پانی داخل ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے اسے بحری بیڑے سے دستبردار کرنا پڑا۔اریگھاٹ آبدوز ، اریہانت آبدوز کا دوسرا ورژن ہے۔

اریہانت آبدوز میں مکمل سمندری پانی داخل ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے اُسے بحری بیڑے سے دستبردار کرنا پڑاتھا۔اب اس  آبدوذ کا نئے  ورژن بھی بہت سے سوالات کھڑے ہو رہے ہیں، جب پہلا ورژن کامیاب نہیں ہوا تو اس کا دوسرا ورژن کیسے کامیاب ہو گا۔مقامی سطح پر بھارت میں جوہری آبدوذ بنانے کی کوشش نہایت تشویش ناک ہے، کیونکہ پہلے بھی جوہری آبدوذ کو حادثہ پیش آ چکا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.