پاک بمقابلہ بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیہسرا روز،پاکستان کی  خطرناک باؤلنگ جا ری

79

راولپنڈی :پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزکا میچ جاری ہے۔

 

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے ، جبکہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی خرم شہزاد اور میر حمزہ  کی خطرناک باؤلنگ جا ری ہے۔

 

تیسرے دن کے آغاز پر بنگلادیشی ٹیم نے  پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز حاصل کیے،  لیکن دن کے آغاز پر ہی خرم شہزاد نے ذاکر حسین کو ایک رن پر آؤٹ کیا جن کا کیچ اسپنر ابرار احمد نے کیا۔

 

اس کےبعد خرم نے اوپنر شادمان اسلام اور نجم الحسین شنتو کو بالترتیب دس اور چار رنز پر پویلین لوٹایا۔جبکہ پاکستان کو چوتھی کامیابی میر حمزہ نے مومن الحق کو ایک رن پر آؤٹ کرکے دلوائی۔

 

بنگلہ دیش کی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے لگی  ہے  پچاس سے بھی کم سکور پر چھے  کھلاڑی پولین لوٹ گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.