عفان وحید کا اداکارہ سدرہ نیازی کےساتھ افئیر کی خبرو ں پر ردعمل

32

لاہور: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عفان وحید کی ساتھی اداکارہ سدرہ نیازی کے ساتھ تعلقات کی افواہیں ہمیشہ سے گردش میں رہتی ہیں اور مداح اس کے پیچھے کی چھپی حقیقت جاننا چاہتے ہیں۔

 

معروف اداکار عفان وحید نے ساتھی اداکارہ اور دوست سدرہ نیازی سے اپنے تعلقات پر وضاحت کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق بھی خاموشی توڑ دی۔

حال ہی عفان وحید نے  ایک انٹرویو میں سدرہ نیازی سے تعلقات سمیت سوشل میڈیا پر اپنے غیر متحرک ہونے پر بھی کھل کر بات کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہتے اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر کوئی ایسی پوسٹ یا کمنٹس کرتے ہیں جس سے وہ وائرل ہوں اور خبروں میں رہیں۔

 

عفان وحید کا کہنا ہے کہ  شاید ان کا تعلق جنریشن ’زی‘ یعنی نئی نسل سے نہیں ہے اسی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہیں۔ سدرہ نیازی سے متعلق تعلقات پر سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں کے درمیان کافی پرانی دوستی ہے جبکہ دونوں کے درمیان خاندانی تعلقات بھی ہیں۔

 

عفان وحید نے واضح کیا کہ ان کی اور سدرہ نیازی کی دوستی اور تعلقات میں میڈیا کی کوئی مداخلت نہیں، وہ پہلے سے ہی ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

 

انٹرویو کے دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ ان سےمتعلق  بہت سارے لوگ کہہ رہے ہیں کہ عفان وحید اور سدرہ نیازی شادی کرنے جا رہے ہیں؟ تو انہوں نے واضح  کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔ 

 

واضح رہے کہ عفان وحید اور سدرہ نیازی کو کئی بار ایک ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو ہوا ملی۔

تبصرے بند ہیں.