مسی سپپی:امریکی ریاست مسی سیپی میں مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچے سمیت 8 افراد ہلاک اور36 مسافر زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسی سیپی کے علاقے وکسبرگ کے مشرق میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوئی اور ہائی وے پیٹرول نے بتایا کہ بس کو حادثہ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق صبح 12 بج کر 40 منٹ پر ویرین کاؤنٹی میں پیش آیا تھا ۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق 36 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور اطلاع ہے کہ ڈرائیور کی معاونت کے لیے دوسرا ڈرائیور بس میں موجود نہیں تھا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ بس میں 47 افراد سوار تھے، جن میں سے بیشتر کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے۔
تبصرے بند ہیں.