پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں:خواجہ آصف کا دو ٹوک جواب

203

اسلام آباد: ن لیگی رہنما خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ایسی کسی مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

صحافی نے استفسار کیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں؟ خواجہ آصف بولے کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

صحافی نے ان سے پوچھا کہ آپ کس ٹیم کا حصہ ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

تبصرے بند ہیں.