درفشاں سلیم کی ایک اور کامیابی، اہم سنگ میل عبور کرلیا

22

لاہور: اداکارہ درفشاں سلیم کی کامیابیوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور انہوں نے  ایک اور اہم  سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

درفشاں سلیم کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین ہو گئی ہےانہوں نے اس حوالے سے باقاعدہ پوسٹ شیئر کی ہے اور  پرستاروں کاشکریہ بھی اداکیا ہے۔

واضح رہے کہ خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں ان کے فالوورز کی تعداد 14.8 ملین ہے، عائزہ خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 14.2 ملین ہے۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ    درفشاں سلیم کو سوشل میڈیا پر پسند کیاجاتا ہے  اس وجہ سے ان کی فین فالونگ بھی بڑھ رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.